آندھراپردیش کا نیا دارالحکومت ’اسمارٹ سٹی‘ ہوگا۔ ایم وینکیا نائیڈو

وجئے واڑہ ۔ 15 ستمبر (این ایس ایس) مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے آج اس احساس کا اظہار کیاکہ آندھراپردیش کا نیا دارالحکومت ایک اسمارٹ شہر ہوگا۔ وجئے واڑہ چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام ’’اسمارٹ سٹیز کے ڈیولپمنٹ‘‘ پر منعقدہ ایک سمینار سے مخاطب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاست کے نئے دارالحکومت کیلئے مقام کا فیصلہ حکومت آندھراپردیش اور اس کی اسمبلی کی جانب سے کیا جائے گا۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے خواہش کی کہ اس سبجیکٹ پر اس کی رپورٹس مرکز کو روانہ کریں۔