حیدرآباد ۔ /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کی ریاستی کابینہ کا ایک اہم اجلاس /16 ڈسمبر کو منعقد ہوگا ۔ چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ /18 ڈسمبر سے شروع ہونے والے آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کے سرمائی سیشن کے پیش نظر اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بعض بلس وغیرہ کی منظوری کیلئے ہی /16 ڈسمبر کو کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ /16 ڈسمبر کو منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بعض اہم فیصلے ریاست آندھراپردیش کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کئے جائیں گے ۔