حیدرآباد26فروری (یواین آئی ) آندھراپردیش پبلک سروس کمیشن کاگروپ 2 اسکریننگ ٹسٹ آج منعقد ہوا جس کیلئے 1462 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔ اے پی کے 13 اضلاع سمیت حیدرآباد میں بھی یہ مراکز قائم کئے گئے ۔ 6 لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی ۔ 442 ایگزیکٹیو اور 540نان ایگزیکٹیو عہدوں کو پُر کرنے یہ امتحان منعقد ہوا۔ امتحان میں ایک منٹ کی تاخیر پر مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس سے کئی طلبہ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔