وجئے واڑہ 28 ؍ ستمبر (این ایس ایس ) آندھراپردیش کے وزیر پی رگھوناتھ ریڈی نے کہا کہ اس ریاست کے کسانوں کے قرض تین مرحلوں میں معاف کئے جائیں گے ۔ مسٹر رگھوناتھ ریڈی نے محکمہ آبپاشی میں گورم جاشوا کے 110 یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آندھراپردیش ملک کی وہ پہلی ریاست ہے جہاں 35,000 کروڑ روپئے کے زرعی قرض معاف کئے جا رہے ہیں جس سے ایک کروڑ عوام کو فائدہ پہونچے گا ۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ زرعی قرضوں کی معافی کے مسئلہ پر وہ فکرمند نہ ہوں ۔ وزیر بھاری آبپاشی ڈی اوما مہیشورراؤ نے کہا کہ تلگودیشم حکومت اپنے تمام انتخابی وعدوں کی تکمیل کرے گی ۔