آندھراپردیش میں ڈی ایس سی امیدواروں کو حد عمر میں اضافہ

جسمانی معذورین کی عمر میں 54 سال مقرر ، 17 تا 20 مئی آپشن کے انتخاب کی سہولت
حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش میں اسپیشل ڈی ایس سی شریک امیدواروں کو ریاستی محکمہ تعلیم نے خوشخبری دی ہے اور بتایا کہ جسمانی معذورین امیدواروں کی حد عمر کو 54 سال تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ حد عمر فی الوقت 44 سال تھی ۔ لیکن کمشنر محکمہ تعلیم شریمتی سندھیا رانی نے حد عمر میں اضافہ کرتے ہوئے 44 سال کے بجائے 54 سال کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے ۔ علاوہ ازیں جسمانی معذورین کیلئے منعقد کئے جانے والے اسپیشل ڈی ایس پی کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع دی گئی اور 15 مئی مقرر کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپیشل ڈی ایس سی جملہ 602 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے منعقد کیا جارہا ہے ۔ امتحانی مراکز کا انتخاب کرنے کیلئے 17 تا 20 مئی ویب آپشنس دئے جاسکتے ہیں ۔ اور 25 مئی سے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس cse.ap.gov.in ویب سائٹ کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اسپیشل ڈی ایس سی کیلئے ٹسٹ 31 مئی کو منعقد ہوگا ۔