راجمندری۔30مارچ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے وزیر صحت کے سرینواس نے آج کہا کہ ریاستی حکومت ڈاکٹرس کی 540 مخلوعہ جائیدادوں پر جلد بھرتیوں کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ مسٹر سرینواس نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دواخانوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 340 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس کی 120جائیدادوں پر ایگریمنٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی گئی ہیں اور بہت جلد 540 مخلوعہ جائیدادوں پر بھی بھرتیاں کی جائیں گی ۔