امراوتی میں یادداشت مفاہمت ، وزیر آئی ٹی این لوکیش کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں ملک چین کی تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں نے آپٹیکل الیکٹرانکس آندھراپردیش پلانٹ قائم کرنے سے اپنی رضامندی ظاہر کی ہیں اور اس پلانٹ میں سیل فونس میں استعمال کئے جانے والے کیمروں کے لینسیس و کیمروں کے ماڈیولس تیار کئے جائیں گے ۔ آج امراوتی میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آندھراپردیش این لوکیش کی موجودگی میں پرنسپال سکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی مسٹر وجیانند اور سی ای او سنی آپٹیکلس الیکٹرانکس مسٹر ڈیوڈ وانگ کے مابین معاہدہ یادداشت مفاہمت ہوئی ۔ اس معاہدے پر دستخط کئے بعد ازاں وزیر نے ایک سادہ لیکن پراثر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں سنی آپٹیکلس کمپنی کی جانب سے اپنی شاخ کا قیام عمل میں لانا ۔ آندھراپردیش کیلئے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آندھراپردیش میں سنی آپٹیکلس کمپنی نے 500 کروڑ کی سرمایہ کاری کے ذریعہ اپنی شاخ قائم کر رہی ہے اور اس کمپنی کے قیام سے ریاست کے زائد از چار ہزار تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ علاوہ ازیں ریاست میں مزید کمپنیوں کے قیام کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کا وزیر نے واضح یقین دلایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 15 سال کے دوران ملک بھرمیں الیکٹرانکس اشیاء کی تیاری صنعت ( کمپنی ) کے کاروبار کا (ٹرن اوور) ایک لاکھ کروڑ ڈالر تک پہونچ جائیں گے ۔ جن کے منجملہ نصف کاروبار آندھراپردیش کے ذریعہ انجام دئے جانے کی چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو خواہش رکھتے ہیں ۔ لوکیش نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کی خواہش کے مطابق ہی اقدامات کرنے میں مصروف ہے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ ریاست میں حکومت کی جانب سے ہر شعبہ میں ترقی سے متعلق کئی اقدامات چیف منسٹر کی ہدایات پر کئے جارہے ہیں تاکہ آندھراپردیش کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ۔