آندھراپردیش میں مدارس کو تین یوم کی تعطیلات

حیدرآباد ۔ /19 جون (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں موسم گرما کی شدت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور محکمہ موسمیات کے موسمی حالات کی پیش قیاسیوں کے تناظر میں حکومت نے ریاست آندھراپردیش میں تمام مدارس کیلئے تین یوم کے تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ تعطیلات /19 تا /21 جون ہوں گے ۔ ریاستی وزیر فروغ انسانی وسائل مسٹر جی سرینواس راؤ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ خانگی و کارپوریٹ مدارس کو کوئی استثنی نہیں رہیگا بلکہ ریاست کے تمام سرکاری خانگی و کارپوریٹ اسکولس کو تعطیلات رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف اگر کوئی اسکول انتظامیوں کی جانب سے اسکولس چلانے کی صورت میں ان اسکولس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسکول کی مسلمہ حیثیت کو منسوخ کردینے کا انتباہ دیا ۔ اس سلسلہ میں پرنسپال سکریٹری محکمہ تعلیم مسٹر آدتیہ ناتھ داس نے احکامات جاری کئے اور ان احکامات میں بتایا گیا کہ /22 جون سے اسکولس کا دوبارہ آغاز ہوگا ۔