حکومت کا اقدام ، سفید راشن کارڈ گیرندوں کو راحت
حیدرآباد ۔ /18 جولائی (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے ریاست بھر میں سفید راشن کارڈ گیرندوں کو 40 روپئے فی کیلو ’’تور دال‘‘ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیں اور بتایا کہ جاریہ ماہ سے ہی ہر سفید راشن کارڈ پر دو کیلو تور کی دال فراہم کی جائے گی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فی الوقت مارکٹ میں فی کیلو تور کی دال کی قیمت 75 روپئے ہے ۔ لہذا حکومت نے سفید راشن گیرندوں کو صرف (40) روپئے فی کیلو تور کی دال سربراہ کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ ریاست کے تمام اضلاع میں زائد از سات لاکھ سفید راشن کارڈ گیرندوں سے استفادہ کی خواہش کی گئی ۔ اضلاع میں فی الوقت 428.35 میٹرک ٹن تورکی دال کا ذخیرہ پایا جاتا ہے اور آئندہ ماہ اگست کیلئے 1756.92 میٹرک ٹن تور کی دال درکار رہنے (ضرورت رہنے) کی عہدیداروں نے خانگی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تور کی دال کی تقسیم (سربراہ کرنے) میں یا معیار کی برقراری کے سلسلہ میں کوئی شکایات پائی جانے کی صورت میں سیل فون نمبر 8978975901 پر ربط پیدا کرنے کی سیول سپلائیز عہدیداروں نے کارڈ گیرندوں سے خواہش کی ۔