آندھراپردیش میں صدر راج ہٹاکر دوبارہ نافذ کرنے پر غور

نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکز اس تجویز پر غور کر رہا ہے کہ آندھراپردیش میں صدر راج کو ہٹالیا جائے اور اسے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن طلب کرتے ہوئے صدر راج کے دوبارہ نفاذ کیلئے پارلیمنٹ سے توثیق حاصل کی جاسکی۔ لوک سبھا انتخابات کے درمیان آندھراپردیش میں صدر راج کی پارلیمنٹ سے توثیق ضروری ہے ۔ اس اقدام سے مرکزی حکومت کو پارلیمنٹ سے رجوع ہونے سے قبل دو ماہ کی مہلت حاصل ہوسکتی ہے۔