انتظامات کو قطعیت ، اعلی عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاستی چیف سکریٹری آندھراپردیش مسٹر ایل وی سبرامنیم نے ریاست میں منعقدہ انتخابات سے متعلق ووٹوں کی گنتی سے متعلق کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ ریاستی چیف الکٹورل آفیسر مسٹر گوپال کرشنا دیویدی پرنسپال سکریٹری محکمہ داخلہ شریمتی انورادھا ، ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر آر پی ٹھاکر و دیگر متعلقہ اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ علاوہ ازیں تمام ضلع کلکٹرس و سپرنٹنڈنٹس آف پولیس نے ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا اور اس موقع پر خصوصی طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تحفظ کئے ہوئے اسٹرانگ رومس کے پاس سیکوریٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ ووٹوں کی گنتی کے موقع پر کئے جانے والے احتیاطی اقدامات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا ۔ اسی دوران ریاستی چیف سکریٹری کی جانب سے ووٹوں کی گنتی سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کرنے پر حکومت میں موجود اعلی سطحی قائدین نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ۔