آندھراپردیش میں انٹر امتحان ، 8 امیدوار بک

حیدرآباد ۔ 14 مارچ (پریس نوٹ) آندھراپردیش ریاست میں 14 مارچ کو انٹرمیڈیٹ پارٹ
I انگریزی زبان اول کا امتحان منعقد ہوا۔ 439780 امیدواروں نے رجسٹر کیا جس میں سے 15798 امیدوار غیر حاضر رہے۔ 8 امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ضلع گنٹور میں امتحانات پر نظر رکھنے کیلئے آبزرورس کو روانہ کیا تھا۔