ریاست تلنگانہ میں نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع، مرکزی وزیر نرملا سیتارمن
حیدرآباد ۔ 7 جون (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر کامرس نرملا سیتارامن نے کہا کہ مرکز آندھراو تلنگانہ دونوں کی مساوی ترقی کیلئے پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں صنعتی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام سے مقامی نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع فراہم ہونگے۔ فنی ترقی کیلئے ان نوجوانوں کو تربیت کی ضرورت ہے۔ سیتارامن کا بحیثیت مرکزی وزیر حلف برداری کے بعد یہاں شہر میں گرم جوشانہ استقبال کیا گیا اور انہیں بی جے پی کیڈرس کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی ریاست میں غذائی پیداواری صنعتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور ہماری پالیسیوں کی رہنمائی کریگا۔ کالے دھن کی ملک واپسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود کالے دھن کو واپس لانے اقدامات کئے جائینگے ۔ خواتین پر ظلم کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر کامرس نے کہا کہ مرکز ان واقعات کو کچلنے کیلئے مؤثر اقدامات کریگا۔ بی جے پی ایم پی بی دتاتریہ، ارکان اسمبلی اور دیگر قائدین موجود تھے۔