آندھراپردیش اسمبلی کا مانسون

حیدرآباد 5ستمبر (یواین آئی ) آندھراپردیش اسمبلی کے مانسون سیشن کی شروعات 8ستمبر سے ہوگی ۔ یہ سیشن تین دن تک جاری رہے گا ۔ پہلے دن جی ایس ٹی بل کی منظوری کی توثیق کی جائیگی۔سیشن کے آخری 2دن ریاست میں خشک سالی صورتحال پر مباحث ہوں گے ۔ امکان ہے کہ اصل حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی ریاست میں موجودہ خشک سالی کی صورتحال پر حکومت کو گھیرے گی ۔حکومت نے صرف تین دن کیلئے ہی مانسون سیشن طلب کیا ہے ۔ 8ستمبر کو ہی ایوان کے کام کاج کا تعین کرنے والی بزنس اڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ ہوگی ۔