راجمندری۔4اگست ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر داخلہ چنّا راجپا نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو فائدہ بخش ادارہ بنانے کیلئے ریاستی حکومت نے 100دن کا منصوبہ تیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش اسٹیٹ آر ٹی سی کو فی الحال 200کروڑ روپئے کے خسارے کا سامنا ہے ۔ انہوں نے یہاں چار نئے بسوں کو افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ صرف ضلع مشرقی گوداوری میںہی آر ٹی سی کو 30کروڑ روپئے کا خسارہ ہوا ہے ۔ چنّا راجپا نے کہا کہ کاکیناڈا اور راجمندری میں عنقریب جواہر لال نہرو قومی شہری تجدیدی مشن (جے این این یو آر ایم ) بس اسکیم کے تحت مزید عصری بسیس چلائی جائیں گی ۔