حیدرآباد۔/13جون، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مختلف مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرد و غبار کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ عہدیداروں نے خبردار کیا کہ اس مدت کے دوران سریکا کلم، وجیا نگرم، وشاکھاپٹنم، مشرقی گوداوری اور مغربی گوداوری کے علاوہ کرنول، اننت پور، کڑپہ اور چتور میں گرد و غبار کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں معمول کے مطابق ہے تاہم رائلسیما میں کمزور ہے۔