آندھر،ا تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد :10؍ اپریل ( سیاست نیوز) اڈیشہ سے رائلسیما اور ساحلی آندھرا کی جانب بڑھنے والے ہوا کے کم دباو کے سبب ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے چند علاقوں میں اوسط سے بھاری بارش کی پیش قیاسی محکمہ موسمیات نے کی ۔ سیاست سے بات کرتے ہوئے موسمیات کے سائنسداں نرسمہا راو نے یہ بات بتائی ۔ علاقہ تلنگانہ کے چند مقامات پر بھی اوسط سے تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ حیدرآباد و سکندرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ دونوں شہروں میں درج حرارت اعظم ترین 36.9ڈگری سیلس ،اقل ترین 22.2 ڈگری سیلس کے آپس پاس ریکارڈ رہے گا۔