آنجہانی پی اندرا ریڈی کی یوم پیدائش تقریب

شمس آباد ۔ /4 اکٹوبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں آنجہانی پی اندرا ریڈی سابق ہوم منسٹر کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کے فوٹو پر پھول چڑھاکر کانگریس قائدین نے خراج عقیدت پیش کیا ۔ آر سدیشور سرپنچ شمس آباد نے کہا کہ آنجہانی نے ریاست کی ترقی خاص کر چیوڑلہ کی ترقی کیلئے کئی ترقیاتی کام انجام دیئے اور گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کیلئے ہرممکن اقدام کرتے ہوئے ہر ایک شخص کے ہردلعزیز قائد کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی تھی ۔ کانگریس پارٹی ان کی کمی کو محسوس کررہی ہے ۔ ان کی موت کے بعد ان کی اہلیہ محترمہ سبیتا اندرا ریڈی نے چیوڑلہ کی ترقی کیلئے کام کئے اور ریاست کی پہلی خاتون ہوم منسٹر بن کر ایک مثال قائم کی ۔ آج ریاست میں وہ اعلیٰ عہدہ پر فائز ہے اور وہ پارٹی کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے ۔ اس موقع پر وینو گوڑ کانگریس منڈل سابق صدر ، شنکر ریڈی ٹاؤن صدر ، کلم نرسمہا گوڑ سابق ٹاؤن صدر ، سریکانت یادو ، ایم پی ٹی سی ممبر ، نانم نریش ، سریکانت یادو گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے