حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( راست ) : آل انڈیا یونانی طبی کانگریس شاخ تلنگانہ کے زیر اہتمام 9 نومبر کو دوپہر 3 بجے اردو گھر مغل پورہ بضمن یوم پیدائش شاعر مشرق علامہ اقبال ’ یوم عالمی اردو ‘ منعقد ہوگا ۔ سرپرستی ڈاکٹر محمد مشتاق احمد سابق ڈائرکٹر سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ایرہ گڈہ و قومی صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نئی دہلی اور صدارت ڈاکٹر محمد غلام احمد اقبال کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب ضیا قادری ، ڈاکٹر غوث علی سعید ، ڈاکٹر راہی ، جناب میر لیاقت علی ہاشمی شرکت کریں گے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد سمیع الدین متین انجام دیں گے ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کے خطابات ہوں گے ۔ حکیم محمد حسام الدین طلعت جنرل سکریٹری طبی کانگریس و حکیم مرزا صفی اللہ بیگ ارسطو نے عوام الناس سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849170114 ۔ 9849149640 پر ربط کریں ۔۔