حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام برائٹ اسٹوڈنٹس ایوارڈ برائے میتھامیٹک 2018 بروز اتوار بمقام سٹی کالج پیٹلہ برج نزد ہائی کورٹ پر منعقد ہوگا ۔ جس میں چوتھی جماعت تا دسویں جماعت کے کامیاب طلبہ وطالبات حصہ لیں گے ۔ مذکورہ ایوارڈ کیلئے طلبہ وطالبات سے وہی کلاس کے امتحانی 100 نمبرات پر مشتمل پرچہ ہوگا جس میں بلا لحاظ مذہب و ملت طلبہ وطالبات شرکت کرسکتے ہیں ۔ مذکورہ ایوارڈ میں شرکت مفت رہے گی ۔ صدر نشین سوسائٹی مولانا خلیل الرحمن نے سرکاری و خانگی مدارس کے انتظامیہ کے علاوہ اولیائے طلبہ سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو مذکورہ برائٹ اسٹوڈنٹس ایوارڈس کے لیے شریک کروائیں مذکورہ پروگرام یکم جولائی اتوار 11 بجے منعقد ہوگا ۔ طلبہ وطالبات اپنے ناموں کا اندراج 29 جون تک کرواسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9640527109 واٹس اپ 8099589416 پر ربط کریں ۔۔