وزراء، قائد اپوزیشن، ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ ، کانگریس و تلگودیشم قائدین کی شرکت
حیدرآباد۔/3جولائی، ( سیاست نیوز) صدر آ ل انڈیا میناریٹی فورم و انڈو عرب فرینڈ شپ فاؤنڈیشن مسٹر جابر پٹیل کی جانب سے خواجہ منشن میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاستی وزیر قانون مسٹر اندرا کرن ریڈی، ریاستی وزیر فینانس مسٹر ایٹالہ راجندر، قائد اپوزیشن اسمبلی مسٹر کے جانا ریڈی، قائد اپوزیشن کونسل مسٹر محمد علی شبیر سی پی ایم کے رکن پارلیمنٹ مسٹر محمد سلیم، لکشادیپ کے رکن پارلیمنٹ مسٹر محمد فیصل ، بی سی کمیشن کے قومی صدر نشین جسٹس ایشوریا، ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ مسٹر بی بی پاٹل صدر نشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن پروفیسر چکرا پانی، کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر بی گووردھن ریڈی سابق رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ، صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر این رگھوویرا ریڈی، ارکان اسمبلی مسٹر ومشی چند ریڈی، یادیا، سنجیوا راؤ ارکان قانون ساز کونسل مسٹر بھوپال ریڈی، مسٹر رامچندر ریڈی، تلنگانہ تلگودیشم کے جنرل سکریٹری مسٹر فیروز خان، تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری مسٹر متین مجتہدی، اے آئی سی سی رکن مسٹر عتیق صدیقی، سابق ریاستی وزراء پنالہ لکشمیا، مسٹر آصف پاشاہ کے علاوہ صابر پٹیل، ایڈیشنل چیف سکریٹری لکشا دیپ چندرا، پرنسپل سکریٹری مسٹر اجئے مشرا، پرنسپل سکریٹری کلچرس اُمور مسٹر وینکٹیشور، مسٹر شلیندر کمار جوشی، مسٹر وی ستیہ نارائنا آئی پی ایس، سابق ڈی جی پی مسٹر ڈی ٹی نائیک، مسٹر روی چندرا آئی اے ایس، مسٹر کلپنا نائیک آئی پی ایس، مسٹر ٹی کرشنا پرساد ایڈیشنل ڈی جی پی کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں نے افطار پارٹی میں شرکت کی۔ کانگریس قائد مسٹر جابر پٹیل نے تمام مہمانوں کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ مسٹر دلاور پٹیل، مسٹر امتیاز پٹیل، مسٹر ابو پٹیل نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ افطار کے بعد باجماعت مغرب کی نماز ادا کی گئی اور ساتھ ہی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔