آلیر نلگنڈہ میں 5 مسلم نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی جلسہ عام

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : آلیر نلگنڈہ میں 5 مسلم نوجوانوں کے فرضی انکاونٹر کے ذریعہ کئے گئے بہیمانہ قتل کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ عام بروز جمعہ 17 اپریل بعد نماز عشاء بمقام پالکی گارڈن کوکہ کی ٹٹی حسینی علم روڈ انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ جس کی صدارت مولانا الحاج سید درویش محی الدین قادری مرتضی پاشاہ کریں گے ۔ اس جلسہ سے مولانا نصیر الدین ، مولانا حامد حسین شطاری ، مولانا حامد محمد خاں ، مولانا مفتی نسیم احمد اشرفی ، مولانا حسین شہید ، ملا حسن بھائی عامل ( فرقہ بواہیر ) ، جناب مشتاق ملک ، جناب مجید اللہ خاں فرحت ، جناب سید عزیز پاشاہ ، جناب عثمان الہاجری ، جناب ابراہیم بن علی مسقطی ، جناب عبدالستار مجاہد ، جناب سید یوسف ہاشمی ، جناب غوث محی الدین مقبول ، جناب محمد الیاس طاہر ، جناب عبدالقادر قادری وحید پاشاہ ، جناب سید مصطفی محمود ، جناب علا الدین انصاری ایڈوکیٹ ، جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ ، جناب سید سعادت علی ایڈوکیٹ ، جناب عبدالقدوس غوری ایڈوکیٹ اور جناب فاروق علی خاں ایڈوکیٹ خطاب کریں گے ۔ مرزا عبدالرحیم بیگ ٹیپو کنوینر جلسہ ہوں گے ۔۔