حیدرآباد۔ 7 مئی (سیاست نیوز) ضلع نلگنڈہ کے آلیر کے موضع ٹنگٹور کے مضافات میں ہوئے وقار الدین انکاونٹر پر کھلے عام تحقیقاتی اجلاس 8 مئی کو 11 بجے دن تحصیل آفس آلیر میں مقرر ہے۔ یہ بات تحقیقاتی عہدیدار و آر ڈی او نلگنڈہ مسٹر وینکٹا چاری نے اپنے صحافی بیان میں بتائی ۔ انہو ںنے بتایا کہ 7 اپریل کو آلیر کے علاقہ میں ہوئے میں ضلع ورنگل کے آر ایس آئی اودے بھاسکر نے آلیر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی تھی اور بتایا کہ اس واقعہ کے دن آر ایس آئی اودے بھاسکر کی زیر نگرانی 16 رکنی پولیس ٹیم ورنگل سنٹرل جیل سے صبح 7.55 بجے پانچ ریمانڈ ملزمین کو نامپلی ساتویں منصف اسپیشل جج کے اجلاس پر پیش کرنے کیلئے جارہے تھے کہ درمیان میں وقار الدین نے اچانک پولیس کے یہاں موجود رائفل چھین کر آر ایس آئی اودے بھاسکر پر فائرنگ کی پولیس کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ریمانڈ قیدی بھی ہلاک ہونے کی شکایت کی تھی ۔ اس واقعہ کی 8 مئی کو 11 بجے تحصیل آفس میں تحقیقاتی اجلاس مقرر ہے اس واقعہ سے متعلق کسی کے یہاں کوئی اطلاع ہوتو اجلاس میں حاضر ہونے کی خواہش کی۔