آلیر انکاونٹر اور اقلیتوں پر ظلم و زیادتی کے خلاف آج احتجاجی جلسہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ دور حکومت میں مسلم اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے مظالم ، ظلم و زیادتی ، آلیر انکاونٹر کے خلاف احتجاجی جلسہ زیر اہتمام تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت 29 مئی بروز جمعہ کو 3 بجے دن پریس کلب بشیر باغ پر زیر صدارت جناب محمد سراج الدین صدر کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ منعقد ہوگا ۔ جس میں صدر پردیش کانگریس تلنگانہ کے علاوہ کانگریس ارکان پارلیمنٹ ، کانگریس ارکان اسمبلی ، سینئیر کانگریس قائدین کے علاوہ مسلم دانشور ، مسلم آرگنائزیشن کی نمائندہ شخصیتیں تلنگانہ دور حکومت میں مسلم اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے مظالم ، پانچ مسلم نوجوانوں کے عدالتی تحویل کے دوران بہیمانہ قتل کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار ، سی بی آئی یا برسر خدمت جج کے ذریعہ منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کریں گے ۔ اس ضمن میں اور حکومت تلنگانہ کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف پریس کلب بشیر باغ پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا ۔ کنوینر جلسہ مسٹر میر ہادی علی وائس چیرمین ٹی پی سی سی مینارٹیز ڈپارٹمنٹ نے تمام انصاف پسند پرامن مسلم اقلیتوں سے کے سی آر کے آمرانہ رویہ اور خاموشی کے خلاف بطور احتجاج حصہ لینے کی اپیل کی ۔۔