آلیر انکاونٹر، حکومت اور میڈیا گھرانوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے تحریک مسلم شبان کا فیصلہ

حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) تحریک مسلم شبان نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ آلیر انکاونٹر واقعہ پر تلنگانہ حکومت اور بعض سرکردہ اخبارات کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں تحریک مسلم شبان کے صدر محمد مشتاق ملک نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر میں بعض اخبارات اور نیوز چینل کی جانب سے مہلوک مسلم نوجوانوں کے تعلق سے ’’اگروادی یا دہشت گرد جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ عدالت کی جانب سے مہلوک مسلم نوجوانوں کو دہشت گرد قرار نہیں دیا تھا۔ قانون کی رو سے کسی کو بھی اس وقت تک دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا تاوقتیکہ عدلیہ اس کی توثیق کرے لیکن 5 مسلم نوجوانوں کو کسی ثبوت کے بغیر دہشت گرد قرار دیتے ہوئے تلنگانہ پولیس نے ہلاک کیا۔ مشتاق ملک نے کہا کہ بعض اخبارات مسلمانوں اور ان کے قائدین کو دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کی یہ سازش خطرناک ہے۔ ان اخبارات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔