آلودگی پر قابو پانے چین 3 بلین ڈالر خرچ کرے گا

بیجنگ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چینی دارالحکومت بیجنگ جہاں جاریہ سال خطرناک حد تک آلودگی درج کی گئی ہے، اس سے نمٹنے کیلئے چینی حکومت نے رواں سال 19 بلین یوان (تقریباً 3 بلین امریکی ڈالر) خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ سالانہ 590 ملین یوان کا اضافہ ہے۔ 15 ویں بیجنگ میونسپل پیوپلز کانگریس کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ رقم کوئلہ ، گاڑی اور گرد و غبار سے ہونے والی پولیشن پر قابو پانے اور کوئلہ اور گیاس جیسے ایندھن کو صاف و شفاف توانائی میں تبدیل کرنے والے پراجیکٹ پر خرچ کئے جائیں گے۔ سال 2017ء میں 901 مواضعات کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم جاریہ سال اس ہدف میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔