دہرہ دون ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 10 سالہ لڑکی جو اتراکھنڈ میں گذشتہ سال کی آفت سماوی میں والدین کھو چکی تھی اور بے گھر بھٹک رہی تھی، اسے مبینہ طور پر ضلع تہری میں ایک اسکراپ ڈیلر نے اس کی بار بار عصمت ریزی کی تھی۔ یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر آیا جبکہ نابالغ لڑکی حال ہی میں چمبا میں دستیاب ہوئی اور اس نے خاتون کانسٹیبل کو اپنی دکھ بھری کہانی سنائی۔ تہری سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مختار محسن نے کہا کہ ملزم منی رام متوطن کوٹی دیہات نز چمبا ضلع تہری کو لڑکی کے طبی معائنہ میں عصمت ریزی کی توثیق ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ اپنے بیان میں جو جس لڑکی نے تہری کے مجسٹریٹ کے روبرو دیا، کہا کہ وہ ضلع ردرا پیان کے ایک دیہات کی متوطن ہے۔ اس کا گھر اور اس کے والدین گذشتہ سال کے کیدارناتھ سیلاب میں ضائع ہوگئے۔