حیدرآباد 2 مئی (راست) سید نورا الانبیاء حسینی آرگنائزنگ سکریٹری پنشنرس سماج کے بموجب گذشتہ ماہ اپریل 2015 میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ملازمین سرکار اور وظیفہ یابوں سے متعلق جو جی اوز جاری کئے گئے وہ ہر دو طبقے کیلئے قابل قبول نہیں رہے جس کے نتیجہ میں ملازمین اور وظیفہ یابوں کو اس ماہ مئی 2015 میں بھی پرانی شرح سے ہی تنخواہیں ادا کی گئیں جو حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے ۔ پنشنرس سماج اور بڑی چوڑی سلطان بازار کی یونین کی جانب سے کئی بار حکومت سے نمائندگی کی گئی لیکن حکومت ٹس سے مس نہیںہورہی ہے اب ہم مجبور ہوکر توہین عدالت کا کیس دائر کرنا چاہتے ہیں اس لئے آپ حضرات سے خواہش کی جاتی ہے کہ 3 مئی 2015 ء اتوار 11 بجے دن نمرہ فنکشن ہال مین روڈ آصف نگر حیدرآباد تشریف لا کر اپنی مرضی کا اظہار کریں اس اجلاس کی صدارت جناب جی ست نارائن صدر سماج کریں گے ۔ پنشنرس سماج نے تمام مؤظف ملازمین سے خواہش کی کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کریں۔