آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

شمس آباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے علاقہ آرام گھر چوراہے پر آصفہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے امن ریالی نکالی گئی ۔ محمد مرتضیٰ علی ٹی ایس آر ٹی سی ڈسٹرکٹ میناریٹی سیل صدر نے کہا کہ کشمیری لڑکی کی عصمت ریزی کرتے ہوئے اس کا قتل کیا گیا جو پورے ملک کے لیے ایک شرمناک واقعہ ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ آصفہ کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دیتے ہوئے آصفہ کے خاندان کے ساتھ انصاف کرے اور آصفہ کے خاندان کے کسی ایک فرد کو سرکاری ملازمت دیتے ہوئے پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا بھی دیا جائے ۔ آج پورے ملک میں آصفہ کے انصاف کے لیے تحریک چلائی جارہی ہے ۔ جب تک انہیں سزا نہیں دی جاتی آصفہ کے انصاف کے لیے ہم آواز اٹھائیں گے ۔ حکومت ایسی سزا مقرر کرے کہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کا شرمناک واقعہ کرنے کا سوچ بھی نہ سکے ۔۔

آصفہ کے قتل کے خلاف ڈیری فارم راجندر نگر میں کینڈل مارچ
شمس آباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے علاقہ ڈیری فارم میں ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے آصفہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کینڈل مارچ نکالا گیا ۔ سید مزمل احمد راجندر نگر ڈیویژن نائب صدر نے آٹھ سالہ آصفہ کی عصمت ریزی و قتل کے ملزمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری لڑکی کی عصمت ریزی پورے ملک کے لیے ایک داغ بنا ہوا ہے ۔ بی جے پی حکومت میں ملک بھر میں لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں ۔ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ ریاست میں لڑکیاں محفوظ ہے ۔ لڑکیوں و خواتین کی حفاظت کے لیے شی ٹیمس قائم کی گئی جس کے بعد ریاست میں خواتین اپنے آپ کو محفوظ محسوس کررہے ہیں جب کہ دیگر ریاستوں میں خواتین کی حفاظت کے لیے شی ٹیمس قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ رحیم اللہ خاں نیازی ٹی آر ایس سینئیر لیڈر نے کہا کہ آٹھ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے شرمناک واقعہ سے ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے اور بیرون ممالک میں بھی اس کا اثر دیکھا جارہا ہے ۔ آج ہمارے ملک میں لڑکی محفوظ نہیں رہی جب کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت ’ بیٹی بچاؤ ‘ کے نعرے لگا رہی ہے لیکن ان کی حفاظت کے لیے کوئی انتظامات نہیں ہے ۔ اس موقع پر ایس اے قیصر بہادر پورہ انچارج ، دھرما ریڈی راجندر نگر ڈیویژن صدر ، بالا پوچیا ڈیوڈ ، منیرہ بیگم ، محمد اشفاق ، شیخ متین ، سید تفضل احمد ، فیروز ، شوکت ، محمد عبدالعزیز کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔