آشا پاریکھ کی پدم بھوشن کیلئے گڈکری سے ازخود نمائندگی

ناگپور ۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ آشا پاریکھ نے ان سے ملکر پدم بھوشن ایوارڈ دینے کی سفارش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان باوقار ایوارڈس کیلئے کئی لوگ مسلسل ان کا تعاقب کررہے ہیں ۔ گڈکری نے کہا کہ پدم ایوارڈس دینادرد سر بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معمر اداکارہ آشا پاریکھ ممبئی میں ان سے ملاقات کیلئے آئیں۔ ان کے گھر کی لفٹ خراب تھی اور وہ سیڑھیاں چڑھتی ہوئی بارہویں منزل تک پہونچیں ۔ گڈکری نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر کافی دکھ ہوا۔ آشا پاریکھ نے ان سے کہا کہ مجھے پدم شری مل چکا ہے اور فلمی دنیا میں خدمات کے عوض مجھے پدم بھوشن دیا جائے ۔ انہوں نے خود اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کی مستحق ہیں ۔