حیدرآباد 3 اکٹوبر ( آئی این این ) زائد از 100 آشا ورکرس نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے کیمپ آفس واقع بیگم پیٹ پر دھرنا منظم کیا ۔ آشا ورکرس کا مطالبہ ہے کہ انہیں ماہانہ 15,000 روپئے تنخواہ اور دیگر الاونسیس دئے جائیں ۔ یہ الاؤنسیس ٹیکہ اندازی اور زچگی کے ضمن میں دئے جانے چاہئیں ۔ان ورکرس نے چیف منسٹر اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بھی بلند کئے ۔ احتجاجیوں کو بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ اس دوران تلگو تلی نگر سرارام کے بھی مکینوں نے ان کے مکانات کی منتقلی کے منصوبہ کے خلاف چیف منسٹر کے کیمپ آفس پر دھرنا منظم کیا ۔