اقوام متحدہ۔7نومبر (یواین آئی) اقوام متحدہ نے پاکستان کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا ہے کہ جس میں اس نے پاکستانی وکیل کو توہین رسالت کی مجرمہ عیسائی خاتون کی کامیاب رہائی کروانے کے بعد اس کو ملک چھوڑنے کے لئے مجبور کیاگیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے 31 اکتوبر کو آسیہ بی بی کی سزا کالعدم کرنے کے بعد پاکستان میں شدت پسند تنظیموں نے آسیہ بی بی کو سزا کو برقرار رکھنے کامطالبہ کرنے لگے ، اس دوران احتجاج کے درمیان وکیل سیف الملوک ہالینڈ چلے گئے ۔تحریک لبیک (ٹي ایل پی) نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد احتجاج ختم کر دیا لیکن مغربی ممالک اور انسانی حقوق کے گروپوں نے اس معاہدہ پر تنقید کی۔
کیمرون میں مغویہ طلباء کو رہا کردیا گیا
یاؤنڈے۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیمرون کے گڑبڑ زدہ انگریزی زبان کے استعمال کیلئے مشہور علاقہ سے جن 79 طلباء کا اغوا کیا گیا تھا، انہیں رہا کردیا گیا۔ ملک کے وزیر مواصلات عیسیٰ باقری شیروما نے یہ بات بتائی اور وہ تمام تفصیلات بتائیں جن کے تحت طلباء کی رہائی عمل میں آئی۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں اغوا کا اتنا بڑا واقعہ پہلی بار رونما ہوا۔ طلباء کا تعلق پریسبائیٹرین سیکنڈری اسکول سے تھا۔ یاد رہے کہ صرف ایک روز قبل ملک کے نئے صدر نے عہدہ کا حلف لیا تھا۔