ملبورن ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج ہندوستان کے ساتھ 13 اختراعی پراجکٹوں کا اعلان کیا جو دونوں ملکوں کے یونیورسٹیوں، پیشہ ورانہ اداروں اور خانگی شعبہ کی تنظیموں کے درمیان جامع نوعیت کی تحقیقی شراکت داریوں میں مدد کریں گے۔ آسٹریلیائی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہا کہ تازہ ترین اقدامات آسٹریلیا۔ انڈیا کونسل کے گرانٹس پروگرام کے ذریعہ روبہ عمل لائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان گرانٹس کے تحت جملہ زائد از 565,000 آسٹریلیائی ڈالر کی شراکت داری ہوگی۔ ان پراجکٹس میں آرٹ اینڈ کلچر کا شعبہ بھی شامل ہے۔