آسٹریلیا کے ساحل پر آنے و الی 12 وہیل مچھلیاں ہلاک

سڈنی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ساحل پر 12 وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔ مغربی آسٹریلیا میں سمندر کے کنارے 20 وہیل مچھلیاں چٹانوں کے درمیان پھنس گئیں۔ مقامی افراد اور وائلڈ لائف حکام کی مدد سے وہیل مچھلیوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ ناکام ثابت ہوئیں۔ ان میں سے آٹھ وہیل کو بچا لیا گیا لیکن ریسکیو حکام ، باقی 12 وہیلوں کا نہ بچا پائے، بعد میں ان مردہ وہیل مچھلیوں کو ساحل سے نکال لیا گیا۔