آسٹریلیا کی فوج کا شامی فضائی حدود میں آپریشن بحال

سڈنی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے شام کی فضائی حدود میں اپنے فوجی مشن کا دوبارہ آغاز کردیا جسے امریکی فورسیس کے ذریعہ ایک شامی طیارہ کو مار گرائے جانے کے بعد مسدود کردیا گیا تھا۔ روس اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پروازوں کو شامی فضائی حدود سے گذارنے کا سلسلہ عارضی طورپر مسدود کردیا تھا کیونکہ یہ اندیشہ موجود تھا کہ آسٹریلیائی طیاروں کو بھی ’’نشانہ‘‘ سمجھتے ہوئے مار گرایا جاتا۔ اس واقعہ کے بعد روس نے امریکہ کے ساتھ فوجی ہاٹ لائن کو بھی مسدود کردیا۔ آسٹریلیا کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ طیاروں کی پرواز مسدود کردینا ایک احتیاطی قدم تھا تاہم اب خدمات کو بحال کردیا گیا ہے۔