آسٹریلیا کا طیارہ تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

سڈنی ۔ 30جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک طیارے کو دھماکے سے اڑانے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے، جس کے بعد ہوائی اڈوں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔بعض ہوائی اڈوں پر لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں اور مسافروں کو ممکنہ تاخیر کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے اس منصوبے کو ‘بڑی سازش’ قرار دیا ہے۔سڈنی میں متعدد گھروں میں کیے جانے والے چھاپوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جہاں سے ایسا مواد برآمد کیا گیا جس سے پولیس کے مطابق بم بنائے جا سکتے تھے۔آسٹریلیا کے وفاقی پولیس کمشنر اینڈریو کولن نے اس منصوبہ کو ‘اسلام سے تحریک پانے والی دہشت گردی’ کہا ہے۔جبکہ میلکم ٹرنبل نے چھاپوں کو ‘اہم مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشن’ کہا ہے۔پولیس نے چھاپوں کے بعد کئی جگہ راستے بند کر دییآسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) کی رپورٹ کے مطابق یہ چھاپے سڈنی کے مضافات سرے ہلز، لیکمبا، ویلی پارک اور پنچ بول میں مارے گئے ہیں۔آسٹریلیا میں دہشت گردی کے خطرے کو ‘ممکنہ’ کی سطح پر رکھا گیا ہے۔’انھوں نے کہا کہ پولیس کو ان اطلاعات کی تفصیلات نہیں ہیں کہ ‘یہ کہاں اور کب’ ہونا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کے متعلق جانچ لمبی تفتیش ہو گی۔اے بی سی نے بتایا کہ سرے ہلز کی ایک خاتون جس کے شوہر اور بیٹے کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔