کینبرا۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے انکشاف کیا کہ اس نے حالیہ دنوں 500سے زائد افغان شہریوں کو جو خطرہ میں تھے محفوظ مقامات پر منتقل کرکے باز آباد کاری کی ہے ۔ یہ شہری اپنے خاندانوں اور ترجمانوں کے ذریعہ حکومت آسٹریلیا سے ربط پیدا کر کے پناہ گزین ویزے حاصل کرنے کامیاب ہوگئے ۔