آسٹریلیا میں ہونٹ سی کر احتجاج

سڈنی ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں پناہ طلب کرنے والے 7افراد نے اپنے ہونٹ سی کر خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ آسٹریلیا کے امیگریشن حراستی مرکز میں سینکڑوں افراد جو آسٹریلیا میں پناہ لینے کے خواہشمند ہیں ‘ قید ہیں ۔ پناہ گزینوں کے حقوق کے علمبردار 7ایرانی کارکنوں نے پناہ کے طلب کرنے والوں کو قید میں رکھنے کے خلاف بطور احتجاج اپنے ہونٹ سی کر خاموش جلوس نکالا ۔ یہ افراد تقریباً گذشتہ ایک سال سے کسی مقدمہ کے بغیر قید میںرکھے گئے ہیںکیونکہ ویزا کی مدت کے اختتام کے باوجود انہوں نے واپس ہونے سے انکار کردیا تھا ۔