ملبورن ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے ہندوستان سے میگی نوڈلس کی درآمد پر عارضی طور پر امتناع عائد کردیا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں میگی میں مضر صحت کیمیکلز کے آمیزش کے تنازعہ نے کافی شدت اختیار کرلی ہے جسے خصوصی طور پر بچوں کے لئے نقصاندہ تصور کیا جارہا ہے۔ دو منٹ میں تیار ہونے والی اس ریڈی میڈ غذا کی کافی تشہیر کی جاتی رہی ہے اور یہ بچوں کے علاوہ بالغوں میں بھی کافی مقبول تھا۔ آسٹریلیا کے ڈپارٹمنٹ آف اگریکلچر نے 11 جون کو احتیاطی اقدامات کے طور پر ہندوستان سے میگی نوڈلس کی درآمد پر تاحکم ثانی عارضی طور پر امتناع عائد کردیا ہے۔