آسٹریلیا میں ہندوستانی لاپتہ

ملبورن ۔ 3 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ایک 27 سالہ ہندوستانی نژاد ڈیلیوری ڈرائیور گزشتہ کچھ دنوں سے لاپتہ بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ شیوا چوہان نامی شخص جمعرات کے روز اپنے روزمرہ کے کام پر روانہ ہوا اور آخری بار مقامی وقت کے مطابق رات 11:30 بجے اُس نے ایک پیغام روانہ کیا تھا ۔ ملبورن کے معروف اخبار ملبورن ایج کی رپورٹ کے مطابق جب شیوا چوہان اپنی کمپنی کی ایک میٹنگ میں شریک نہیں ہوا تو کمپنی نے پولیس کو اطلاع دی ۔ اُس کی مقفل ویان ہٹن روڈ پر سہ پہر 3 بجے پائی گئی جس میں چوہان کا شناختی کارڈ ، پیسوں کا بٹوہ اور دیگر شخصی استعمال کی اشیاء پائی گئیں۔ پولیس نے اخبارات اور ٹی وی پر چوہان کی تصویر شائع اور براڈکاسٹ کروائی ہے ۔