ملبورن ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں نئی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق وہاں تارکین وطن کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستانیوں پر مشتمل ہے جو 163,000 بتائی گئی ہے۔ یاد رہیکہ مردم شماری 2011ء میں کی گئی تھی۔ ہندوستانی تارکین وطن کے بعد چینی تارکین وطن کا نمبر دوسرا ہے۔ آسٹریلین بیوریو آف اسٹیئٹکس (ABS) کی جانب سے ملک کی آبادی میں تیزی سے تبدیلی ہونے والی صورتحال کا اعدادوشمار کی شکل میں تفصیلات کا اجراء کیا جس کے مطابق 2011ء کی مردم شماری کے بعد اب تک 180 ممالک سے تقریباً 1.3 ملین افراد آسٹریلیا میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں جن میں ہندوستان اور چین بالترتب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ بہرحال مردم شماری کے تازہ ترین اعدادوشمار بھی پیش کئے گئے ہیں اور 2016ء میں یہ آبادی 24.4 ملین ہوگئی جبکہ 2011ء میں یہی تعداد 21.5 ملین تھی۔ اعدادوشمار میں یہ حیرت انگیز انکشاف بھی کیا گیا ہیکہ آسٹریلیائی کی ایک تہائی عوام (26 فیصد) سے کچھ زائد کا کہنا ہیکہ وہ بیرون ملک پیدا ہوئے جن میں ایسے لوگوں کی کثرت پائی گئی جو برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ مردم شماری میں پہلی بار ایک خاص بات یہ بھی نوٹ کی گئی کہ آسٹریلیائی شہریوں کی کثیر تعداد ایسی بھی ہے جو ہندوستان، چین اور فلپائن میں پیدا ہوئے۔ البتہ چین اور ہندوستان میں پیدا ہونے والوں کا تناسب 2011ء میں بالترتیب 6.0 سے 8.3 اور 5.6 سے بڑھ کر 7.4 فیصد ہوگیا۔