سڈنی، یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی انسداد دہشت گردی پولیس نے دو لڑکوں کو ہتھیار اور منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔حالانکہ پولیس نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان گرفتاریوں سے کوئی سلامتی کا خطرہ وابستہ نہیں ہے ۔سڈنی کے مغربی نواحی علاقہ سے کل شام دونوں 18 سال عمر کے لڑکوں کو پکڑا گیا تھا۔ دونوں پر ہتھیاروں اور ان کے پرزوں کی غیرقانونی سپلائی کرنے سمیت 17 مجرمانہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔ پولیس ان دنوں دہشت گردی کے مشکوک افراد پر نظر رکھ رہی ہے اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہے ۔ دونوں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے ۔ امریکہ کا کٹر حلیف آسٹریلیا 2014 کے بعد سے گھریلو انتہا پسندی اور جنگجوؤں کے حملوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ احتیاط برت رہا ہے ۔