آسٹریلیا میں پولیس نے بندوق بردار کو گولی مار دی

یرغمال خاتون کو آزاد کرلیا گیا، دہشت گرد حملہ کا شبہ
ملبورن ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شہر ملبورن کی ایک عمارت میں پیش آئے ایک مشتبہ دہشت گرد حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور تین افسران پولیس کے علاوہ ایک یرغمالی خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس نے اس عمارت پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے ایک بندوق بردار کو گولی مار کر ہلاک کردیا، جس پولیس کو قریب ہی ایک نعش دستیاب ہوئی تھی۔ سیون نیٹ ورک کے مطابق بندوق بردار یہ کہہ رہا تھا کہ یہ (حملہ) آئی ایس (اسلامک اسٹیٹ) اور یہ (حملہ) القاعدہ کیلئے کیا جارہا ہے۔ وکٹوریہ پولیس نے کہا ہیکہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیںکہ آیا یہ کوئی دہشت گرد حملہ تھا۔ پولیس نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص نے خاتون کو یرغمال بنا لیا تھا لیکن پولیس نے پے اسٹریٹ اپارٹمنٹ میں مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شام اس بندوق بردار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ قبل ازیں پولیس اور مشتبہ شخص کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے دوران عوام کی کثیر تعداد اپنے تحفظ کیلئے دوڑتی دیکھی گئی۔