آسٹریلیا میں نسل پرست حملے ، ٹرمپ کے اثرات

ملبورن ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد افراد پر آسٹریلیا میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر نسل پرست حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ اس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں صدر امریکہ ٹرمپ کے اثرات مرتب ہونے سے یہاں کا رجحان بھی تبدیل ہورہا ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والے ریماکس جائے نے کہا کہ حملہ آوروں نے حملہ کے وقت ’’بدماش سیاہ فام ہندوستانی‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے حملہ کیاتھا۔