ماسکو،14اپریل(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ابھی تک کسی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملبورن روڈ پر لٹل چیپل اسٹریٹ کے قریب یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ،جس میں ابھی تک زخمی افراد کی تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق زخمی افراد کی تعداد 3 سے 4 ہے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے جس کے باعث ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا ‘‘پو لیس اور تفتیشی ایجنسیاں اس فائرنگ کی تفتیش کررہی ہے ۔