برسبین 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) طیارے پرواز نہیں کرسکے اور گھروں کی چھتیں تکڑے تکڑے ہوگئیں جبکہ طاقتور اولوں کے طوفان اور تیز رفتار ہواوؤں سے آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کا شہر تباہ ہوگیاجس کی وجہ سے 10 کروڑ آسٹریلیائی ڈالر کا نقصان پہنچا ۔ یہ طوفان جو عہدیداروں کے بموجب آسٹریلیا میں آنے والا اب تک کا بد ترین اور طاقتور ترین طوفان تھا گذشتہ 30 سال میں پہلی بار شہر برسبین سے ٹکرایا ہے ۔ اولے ٹینس کی گیندوں کی جسامت کے تھے اور موسلادھار بارش کی شکل میں برس رہے تھے۔ یہ شہر برسبین میں آنے والا اب تک کا شدید ترین طوفان تھا ۔سڑکوں پر سیلاب آجانے اور اولوں کے طوفان سے 39 افراد زخمی ہوگئے ۔