آسٹریلیا میں سیلاب ‘ 5 افراد بہہ گئے

سڈنی 2 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرقی آسٹریلیا مے آئے سیلاب کے نتیجہ میں پانچ افراد بہہ گئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کوئینس لینڈ ریاست میں یہ سیلاب آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ کوئینس لینڈ کے وزیر اعظم انسٹاسیا پلاس چوک نے بتایا کہ ایک کار سیلاب میں بہنے کی وجہ سے ایک جوڑا اپنے بچے کے ساتھ بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔