حیدرآباد /4 جولائی ( پی ٹی آئی ) جی وی کے گروپ پروموٹرس کے آسیٹریلیا میں مملوکہ ہانکوک کول نے صوبہ کوئین لینڈ میں گیلیلی طاس اور اپوٹ پوائنٹ کول کے درمیان ایک کوئلہ کی کانوں کے درمیان بنائی جانے والی مجوزہ ریل لائین کیلئے درکار اراضی کے 75 فیصد حصہ کے حصول کیلئے آسٹریلیائی حکام سے اپنی مشاورت مکمل کرلیا ہے ۔ اس پراجکٹ کے رپورٹ کے مطابق جی وی کے نے کہا کہ ماہانہ 25 فیصد اراضی کے حصول کا عمل بہت جلد شروع کیا جائے گا ۔ جی وی کے کی حیدرآباد میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ آج کی تاریخ تک ہمارے جی وی کے ہانکوک پراجکٹ کی ٹیم نے ریل راہداری کے 75 فیصد حصہ کے حصول کیلئے مالکان زمین سے بات چیت کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے ۔ جس میں اراضی کے حصول اور معاوضہ کی ادائیگی کی شرائط بھی شامل ہیں ‘‘ اس مرحلہ پر آسٹریلیا میں ریل کے ذریعہ مال برداری کے سب سے بڑے اور اوریزون کے ساتھ مجوزہ مشترکہ وینچر کو قطعیت دینے کے بعد دیگر مالکین اراضی سے مذاکرات شروع کی جائے گی ۔