ملبورن۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے دولت اسلامیہ کے گھناؤنے قتل منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے انسداد دہشت گردی دھاوؤں میں 15 افراد کی گرفتاری کے بعد داعش کے منصوبہ ناکام ہوگئے ہیں۔ سڈنی کے مغربی علاقہ اور شمال مغربی حصے میں بعض مکانات پر دھاوے کئے گئے۔ آسٹریلیا بھی اب دہشت گردی کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔ ان دھاوؤں کے دوران ایک بندوق ضبط کرلی گئی اور تلوار بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار شدہ افراد میں سے 9 کو بعدازاں رہا کردیا گیا۔اس دھاوے سے آسٹریلیا کے سینئر دولت اسلامیہ کے رکن کی گرفتاری عمل میں آئی۔