راکنگھم ۔ 18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سرکاری فوجیوں کے بموجب چار افراد ہلاک اور 40سے زیادہ زخمی ہوگئے جب کہ ایک بس راکنگھم کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ 40تا 50آدمی زخمی ہیں ۔ ان تمام کو دواخانوں میں شریک کردیا گیا ہے ۔بچاؤ کارروائی محکمہ کے سربراہ کیلوین وائٹ نے شارلک میں ڈبلیو بی ٹی وی سے کہا کہ اس بس میں یونیورسٹی کے فٹبال کے کوچ ڈی ہولنگ ورتھ اور فٹبال کھلاڑیوں کے علاوہ کوچ راما جوکو اکیڈیمی راک ہل سے رام فورڈ جارہے تھے ۔ کوچ مبینہ طور پر شدید زخمی ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گاڑی کا ٹائر ناکارہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔